ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :مختلف مانگوں کو لے کر آنگن واڑی کارکنوں نے اے سی کو میمورنڈم سونپا

بھٹکل :مختلف مانگوں کو لے کر آنگن واڑی کارکنوں نے اے سی کو میمورنڈم سونپا

Mon, 11 Jul 2016 20:52:58    S.O. News Service

بھٹکل:11/ جولائی(ایس او نیوز(مختلف مانگوں کولے کر آنگن واڑی ملازمین نے اسسٹنٹ کمشنرکے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بعد میں اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے اور محکمہ اطفال ترقی کی منصوبہ جات افسر شری دیوی بھٹ کومیمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ بچوں اور ان کی ماؤں کے غذااور تعلیم کے حق کا تحفظ ضروری ہے، قومی مزدور اجلاس کے سفارشات کو جاری کریں۔ مشن میڈ کی طرز پر نجی کاری کو روکیں، کم سے کم مزدوری ، ملازمت کومستقل کئے جانے سمیت کئی ایک مانگوں کو اپیل میں تحریر کیا گیا ہے۔ اس موقع  پر آنگن واڑی ملازمین سنگھ کی صدر پشپاوتی نائک، عہدیداران شانتی موگیر، کویتا، پدماوتی ، جئے لکشمی ، تارا، میناکشی ، شاہدہ ، سومیترا ، ناگرتنا، ہیماوتی، نیتراوتی  وغیرہ موجود تھے۔


Share: